انٹرا ریجن والی بال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کی ٹیم نے جیت لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سعید اﷲ گوندل ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سرگودھا ریجن کی زیر نگرانی انٹرا ریجن والی بال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کی ٹیم نے جیت لیا۔۔۔
سنٹرل جیل میانوالی پر منعقد ہ اس ٹورنامنٹ میں سرگودھا ریجن کی تمام جیلوں میں سے قیدی اسیران نے شرکت کی ،فائنل میچ والی بال ڈسٹرکٹ جیل شاہپور اور ہائی سکیورٹی پریژن میانوالی کے درمیان ہوا جس میں ڈسٹرکٹ جیل شاہپور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائی سکیورٹی پریژن میانوالی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کئے گئے اور ایسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔