کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمیٹی کے سٹیک ہولڈرز کا اجلاس

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مطیع السلام کی زیر صدارت لائیوسٹاک کمپلیکس میں کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمیٹی کے سٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس جس میں ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیوسٹاک، انچارج لیبارٹری، FP 9211 اور موبائل ویٹرنری آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی بیماریوں پر مؤثر کنٹرول، چیچڑ کے خاتمے ، اور کھالوں کے تحفظ سے متعلق حکمتِ عملی پر مبنی ہدایات زیرِ غور آئیں۔شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ ان احکامات پر مکمل دیانت داری اور بروقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ جانوروں کی صحت کا تحفظ اور فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے ۔