غیر فعال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم

غیر فعال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں غیر فعال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات کیے ہیں۔۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو مجسٹریٹس آئندہ بھی انسپکشن ٹارگٹ مکمل نہ کریں گے انہیں سرنڈر کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پانچ روز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ بعض مجسٹریٹس نے پانچ دنوں میں ایک بھی انسپکشن نہیں کی۔ اس پر ڈی سی نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے افسران کی سرزنش کی اور واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ جو افسران اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے ، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں، منڈیوں، بازاروں اور دکانوں پر چھاپے ماریں اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر فوری ردِ عمل دیں،جرمانے ، مقدمات اور گرفتاری جیسے اقدامات اٹھائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں