گرمی سے کاروبار زندگی متاثر ،پینے کے صاف پانی کی شدید کمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ہفتہ کی صبح کا آغازبھی شدیدگرمی اور سورج کی تیز شعاؤں کے ساتھ ہوا، اور دن بھر موسم انتہائی گرم رہا۔۔۔
جس کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا، کئی علاقوں میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا، جبکہ شدید گرمی نے جہاں جوانوں اور بوڑھوں کو بے حال کئے رکھا ،وہاں چھوٹی عمر کے بچے بھی بلبلا اٹھے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں یہ صورتال بر قرار رہنے اور جزوی طور پر موسم آبر آلود رہنے کامکان ظاہر کیا گیا ہے ۔