حدود کیس میں ملزم کو عمر قید ، 20 لاکھ روپے جرمانہ

 حدود کیس میں ملزم کو عمر قید ، 20 لاکھ روپے جرمانہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد محمد اقبال سپرا نے تھانہ نوشہرہ کے حدود کے سنگین مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے۔۔۔

 مقدمہ میں ملوث ملزم وسیم سجاد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید ، 14 سال قید سخت اور مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔ وسیم سجاد پر ایک خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کی موبائل فون پر ویڈیو تیار کرنے کا الزام تھا نوشہرہ پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعا ت 376iii ، 292c ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں