ٹیچنگ ہسپتال میں 50بیڈز سے زائد کی ایمرجنسی ناکافی :ناصر محمود سہگل

ٹیچنگ ہسپتال میں 50بیڈز سے زائد  کی ایمرجنسی ناکافی :ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹیچنگ ہسپتال جوکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے وہاں پر 50بیڈز سے زائد کی ایمرجنسی ناکافی ہے کم از کم 100بیڈز پر مشتمل نئی ایمرجنسی تعمیر نہ کی گئی تو مریض اسی طرح مرتے رہیں گے۔۔۔

 میڈیکل ایمرجنسی ایک چھوٹے سے کمرے میں بنائی گئی ہے جہاں پر گھٹن اور حبس سے مریض ویسے ہی پریشان ہوجاتا ہے جبکہ آنیوالے لواحقین کا بھی دم گھٹتا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے ارکان اسمبلی کو ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت دیگر مسائل نظر نہیں آتے ۔ گندگی اور تعفن کی وجہ سے مریض ویسے ہی مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے ہسپتال کے گٹر ابل رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں