تحفظ ماحولیات ٹیم کا چھاپہ ، فیکٹری سیل کر دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے 101جنوبی میں چھاپہ مار کر ایک فیکٹری سیل کر دی، فیکٹری میں ٹائر جلا کر آلودگی پھیلائی جا رہی تھی۔۔۔
تحفظ ماحولیات حکام کا کہنا ہے کہ قبل ازیں نوٹسز بھی جاری کئے گئے جس پر عملدرآمد نہ ہونے پر فیکٹری سیل کرنے کے ساتھ ساتھ فیکٹری مالک سہیل کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاگیا۔