جوہرآباد کی نواحی کالونیوں میں سیوریج سسٹم وبال جان

جوہرآباد کی نواحی کالونیوں میں سیوریج سسٹم وبال جان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہرآباد کی نواحی کالونیوں میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے نظام کی زبوں حالی کیلئے وبال جان بن گئی،گلیوں بازاروں اور چوکوں چوراہوں میں ابلتے ہوئے۔۔۔

 گٹروں سے نکلنے والی گندگی اور غلاظت اور نالیوں کے کناروں سے نکلنے والے گندے اور بد بودارک پانی سے نہ صرف آمدو رفت کی راہیں مسدود ہو چکی ہیں بلکہ وہاں سے اٹھنے والی بد بو اور تعفن کے باعث شہریوں سانس لینے میں بھی دشواریاں حائل ہیں بالخصوص نسیم کالونی کی حالت انتہائی خراب ہے ، نسیم کالونی کی گلی نمبر چار اور گلی نمبر پانچ میں کھڑے ہوئے سیوریج کے گندے اور بد بودار پانی کے باعث لوگوں کیلئے گھروں سے باہر نکلنا تک ممکن نہیں رہا ، علاقہ کے مکینوں نے میونسپل انتظامیہ کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بلدیہ جوہر آباد میں بار بار شکایات درج کرنے کء باجود اس گندے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے انہیں اس عذاب سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں