اتحادد بین المسلمین کے فروغ کا درس دینا ہو گا،میاں بلال طارق

 اتحادد بین المسلمین کے فروغ کا  درس دینا ہو گا،میاں بلال طارق

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم اور ضلع خوشاب کی ہر دلعزیزمذہبی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ موجودہ قومی اور بین الاقوامی حالات کا تقاضہ ہے۔۔۔

کہ تمام مسالک کے علمائے کرام مذہبی اکابرین عشرہ محرم الحرام کے حساس ایام میں قوم میں مثبت اور تعمیر سوج پیدا کرنے اور فروعی اختلافات کے خاتمہ کی جدو جہد کریں، محراب و منبر سے ا ٹھنے والی آوازانتہائی پر اثر ہوتی ہے اس لئے مذہبی اکابرین کو اپنے خطبات میں ملت اسلامیہ کو اتحاد اور وحدت کی لڑی میں پرونے کیلئے اتحادد بین المسلمین کے فروغ کا درس دینا ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں