پاسپورٹ آفس کا ملازم بن کر شہریوں لوٹنے والے 3 ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے نوسر بازی کرنے والے تین ملز موں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے پاسپورٹ آفس کے قریب پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس ساجد گجر کی درخواست پر مختلف کاروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جو مبینہ طور پر خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو جلدی پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے میں مصروف تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔