ایپکا نے بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ اور ملازم کش قرار دیدیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایپکا سرگودھا نے صوبائی حکومت کے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ اور ملازم کش قرار دیدیا، ڈویژنل صدر محمد پرویز اختر چوہدری اور جنرل سیکرٹری ملک منور اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی وفاق کی ڈگر پر چل رہی ہے۔۔۔
جبکہ مہنگائی کی چکی میں پسے پنجاب کے ملازمین پہلے ہی دیگر صوبوں کی نسبت کم تنخواہ اور الاؤنسز پر گزارہ کر رہے ہیں،ہم صوبائی حکومت کی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کہ حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف %10 اضافہ کیا گیا جو مہنگائی کے تناسب سے انتہائی نا کافی ہے ،پنشنرز کے لیے صرف 5 اضافے کا اعلان کیا گیا جو ان کی مالی ضروریات کا ادراک نہیں کرتا،مزدور کی کم از کم اجرت 40,000 کا اعلان کیا گیا جو مہنگائی کے تناسب سے انتہائی نا کافی ہے ،ڈ سپیریٹی الاؤنس کا وفاق کی طرز پر اعلان ہی نہیں کیا گیا جو کہ پنجاب کے ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے یہ تمام نکات ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہیں جس پر ایپک ا شدید تحفظات رکھتی ہے اگر چار ٹر آف ڈیمانڈ کے پر عملدرآمد ممکن نہ بنایا گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا۔