کھانے کی اشیا،مشروبات،بسکٹس،مصالحہ جات ،فروٹس تلف

میانوالی (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم نے ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے کئے۔۔۔
جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکینگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 40750لیٹرودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کو موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت4کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء،224لیٹرمشروبات،1.7کلوگرام بسکٹ،2کلوگرام مصالحہ جات،5کلو گرام باسی فروٹ،65کلوگرام زائدالمعیاد قلفی، 20لیٹر شیرہ،26کلوگرام کھویہ،30کلوگرام مٹھائی ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر322000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔مزیدبراہ حافظ والاپپلاں میں مشہورمٹھائی بنانے والے کارخانہ صفائی ستھرائی نہ رکھنے پر عارضی طورپرکام کرنے سے روک دیا۔میانوالی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی معتدد کاروائیاں،1ہزار 463 لیٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف، بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔