مہنگی روٹی اور نان بیچنے والے تندور مالکان،ہوٹلوں کو جرمانے

میانوالی (نامہ نگار )عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیو م شیخ نے شہر کے مختلف ہو ٹلوں اور تندوروں پر روٹی اور نا ن کی قیمتوں کو چیک کیا۔۔۔
اور مقررکر دہ نر خوں سے زائد نر خ پر روٹی اور نا ن فروخت کر نیوالے تندور اور ہوٹلوں کے مالکا ن کو جر ما نے عائد کئے ۔انہوں نے کہا کہ حکو متی نر خوں سے زائد نر خ پرروٹی و نا ن کی فروخت کر نیوالے ہو ٹل و تندور مالکا ن کونہ صرف بھاری جر ما نے کئے جا ئیں گے بلکہ تندوروں اور ہوٹلوں کو سیل بھی کیا جا ئے گا۔