سرکاری،نجی ہسپتالوں کے قریب میڈیکل سٹورز کی لوٹ مار

سرکاری،نجی ہسپتالوں کے قریب میڈیکل سٹورز کی لوٹ مار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کے قریب قائم میڈیکل سٹورز کی من مانیاں اور لوٹ مار متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا منہ چڑا رہی ہیں۔۔۔

اور زیادہ تر میڈیکل سٹور غیر قانونی اور اضافی قیمتوں پر ادویات کی فروخت کے گڑھ بنے ہوئے ہیں ،ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ،ٹی بی ہسپتال سمیت متعدد سرکاری و نجی ہسپتالوں کے باہر قائم میڈیکل سٹوروں کی اکثریت قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کے لواحقین سے لوٹ مار میں مصروف ہے ،محکمہ صحت کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے شہر کے متعدد سٹوروں پر بھی ٹریڈ مارک ادویات مہنگے داموں فروخت ہونے کے ساتھ ساتھ غیر معیاری سالٹ سے بنائی گئی ادویات بھی کھلے عام فروخت کی جا رہی ہیں،مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں مخصوص میڈیکل سٹوروں سے ادویات خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے ، اعلی انتظامیہ کو اس حوالے سے بھی سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں