فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکہ میں پذیرائی پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ، شجاع الرحمٰن ٹیپو

جوہرآباد(نمائند دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ممتاز مائنز اونر چو دھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دورہ امریکہ کے دوران ملنے والی شاندار پذیرائی اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزار ہے۔۔۔
امریکہ صدر کی جانب سے پاکستان کی عسکری قیادت کی صلاحیتوں کے اعتراف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نیندی اڑا دیں، جوہرآباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نڈر دلیر اوربا صلاحیت جرنیل ہیں جنہوں نے امریکی دبائو میں آنے کی بجائے خطے کی صورتحال پر کھل کر پاکستان کا موقف بیان کیا۔یہ ملاقات پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔