ڈیڑھ لاکھ کا چنگ چی رکشہ،87 ہزار کا موٹر سائیکل چوری

 ڈیڑھ لاکھ کا چنگ چی رکشہ،87 ہزار کا موٹر سائیکل چوری

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی میں چوری کی وارداتیں نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا چنگ چی رکشہ اور 87 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

چوری کی پہلی واردات مدنی چوک کے قریب ہوئی جہاں پر ایک محنت کش تسلیم احمد چنگ چی رکشہ گھر کے باہر کھڑا کر کے اندر گیا واپس لوٹا تو رکشے کو غائب پایا ،سعید بازار کے مقام پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کے قریب تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کا رہائشی ظہیر عباس ضروری کام سے سلانوالی شہر آیا ہوا تھا ،دکان کے باہر موٹر سائیکل کھڑا کر کے دوکان میں گیا واپس لوٹا تو موٹرسائیکل کو غائب پایا، نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ، سلانوالی پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں