چیئرمین ایچ ای سی سے ڈاکٹر قیصر عباس کی ملاقات

 چیئرمین ایچ ای سی سے ڈاکٹر قیصر عباس کی ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں اعلیٰ تعلیم سے متعلقہ مسائل، درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پریونیورسٹی آف سرگودھا کے ڈائریکٹراورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ تعلیم، ہنر اور تکنیکی تربیت پائیداراورجامع اقتصادی ترقی کی بنیاد ہیں۔ افرادی قوت چاہے وہ فعال ہو یا غیر فعال، کو مستقبل کی سرمایہ کاری اور خود روزگاری کے لیے تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس ضمن میں مینجمنٹ ٹریننگ پروگرامز اور بزنس انکیوبیٹرز کے قیام کو ناگزیر قرار دیا۔انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا کو ایچ ای سی کی ایویلیوایشن 2024 میں \'\'ایکس کیٹیگری ریسرچ یونیورسٹی\'\' کا اعزاز حاصل کرنے پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر قیصرعباس کو مبارکباد دی۔پروفیسرڈاکٹر قیصرعباس نے چیئرمین ایچ ای سی کو \'\'پاکستان ون ہیلتھ یونیورسٹی نیٹ ورک\'\' میں یونیورسٹی کی پیش رفت اور تحقیقاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔چیئرمین ایچ ای سی نے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس کی کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کوبھی سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں