کا نگو وائرس سے بچا ؤ کے حفاظتی اقدامات کیلئے جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت کا نگو وائرس سے بچا ؤ کے حفاظتی اقدامات بروئے کار لانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر خان، ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلا م کے علاو ہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ئیو سٹاک کو ہدایت کی کہ محکمہ لا ئیو سٹاک کی جا نب سے جو بارڈر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ان پر تعینات عملہ کو چوکس رکھا جائے اور چیک پوسٹوں سے گزرنے والے تما م جا نوروں کی نہ صرف سکریننگ کویقینی بنا یا جا ئے بلکہ ان پر کا نگو وائرس سے بچا ؤ کا حفاظتی سپرے بھی کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی مویشی منڈیوں، سلاٹر ہا ؤسز پر کا نگو وائرس سے بچا ؤ کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کویقینی بنا یا جا ئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع کے تین بین الصوبائی مقامات چشمہ، شکر درہ اور درہ تنگ پر لائیو سٹاک کی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پر محکمہ لا ئیو سٹاک کا عملہ با ہر سے آنیوالے جا نوروں کی نہ صرف سکریننگ کر رہا ہے بلکہ ان پر چیچڑ مار سپرے بھی کر رہا ہے ۔