شارپ پاکستان کے زیر اہتما م کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ کر کٹ میچ

 شارپ پاکستان کے زیر اہتما م  کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ کر کٹ میچ

میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)شارپ پاکستان کے زیر اہتما م ورلڈ ریفیوجیز ڈے کے موقع پر افغان کیمپ کوٹ چاندنہ میں۔۔۔

 کیمپ نمبر چھ اور بازار ایریا کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ کر کٹ میچ کا انعقا د کیا گیا۔اس موقع پر فیلڈ منیجر عمران یو سفزئی اور طارق اقبال ایڈووکیٹ کی جا نب سے غازی خان اور دیگر افغان مشران نے نمائندگی کی۔ کیمپ نمبر6کر کٹ کلب نے مقررہ اورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 138رنز بنا ئے ، کیمپ بازار ایریا کر کٹ کلب نے مقررہ ہدف صرف چھ وکٹوں کے نقصان پر آخری اور میں پورا کیا۔فیلڈ منیجر عمران یو سفزئی اور کیمپ انتظامیہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ کیمپ انتظامیہ اور کھلا ڑیوں نے شارپ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظا ہر کی کہ ایسی سرگر میاں سما جی ہم آہنگی اور روابط کو مضبوط کر نے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں