الفتح کرکٹ کلب نے پپلاں کرکٹ میلہ جیت لیا

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی محکمہ سپورٹس میانوالی کے زیر انتظام الفتح کرکٹ گراؤنڈ تحصیل پپلاں میں کرکٹ میلے کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں تحصیل پپلاں کی بہترین کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ الفتح کرکٹ کلب اور کنگ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا الفتح کرکٹ کلب لیاقت آباد بمقابلہ کنگ کرکٹ کلب کنگ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7اورز میں 97رنز بنائے جو الفتح کلب نے 6 اورز میں پورا کر لیا اس طرح الفتح کرکٹ کلب نے پپلاں کرکٹ میلہ کا فائنل اپنے نام کیا آج کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی مشہور فلاحی ورکر ٹھیکیدار ملک غلام فرید تھے جنھوں نے اپنے دست مبارک سے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ۔