9 محرم کا جلوس ، 50سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ

 9 محرم کا جلوس ، 50سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس گزشتہ سہ پہر بلاک نمبر23اے سے برآمد ہوا،جو شربت چوک۔۔۔

،محمدی بازار،امین بازار،کچہری بازار،کارخانہ بازار اور نوری گیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر7میں اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر عزاداروں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی، مرکزی جلوس کی 50سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اور ایک ڈرون کیمرے سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی’ سکیورٹی کے پیش نظر خوشاب روڈ اور اوور ہے ڈ برج پر عام ٹریفک معطل رہی’ اورتمام ہاسٹلز ہوٹلز اور رہائشی سرائے بند کرا دیئے گئے ’ پولیس اہلکاروں کے علاوہ قومی رضا کار’ جانباز فورس’ شہری دفاع کے رضا کاروں کے علاوہ شیعہ تنظے موں کے کارکنان کی بڑی تعداد ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہی’ضلع بھر میں246 مجالس عزا اور121 ماتمی جلوس برآمد ہوئے ’ جن کی کڑی نگرانی کی جاتی رہی’ سپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوسوں کے راستوں کی جانچ پڑتال کرتے رہے ’ پولیس کے علاوہ ضلعی انتظا میہ کے افسر بھی جلوسوں کے ہمراہ رہے ڈی پی اواور ڈپٹی کمشنر وقفے وقفے سے جلوسوں کے راستوں کو چیک کرتے اور اہم مقامات کا جائزہ لیتے رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں