9 محرم کے جلوس میں ،بچوں کی زنجیر زنی میں بھر پو ر شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر میں 9 محرم کے جلوس میں جہاں دور دراز سے آنے والی ماتمی سنگت کے ۔۔۔
عزاداروں نے زنجیر زنی کا مظاہرہ کیا وہاں جلوس میں شامل چند کم سن اور نو عمر بچوں نے بھی زنجیر زنی میں بھر پور حصہ لیا’ بچوں کی زنجیر زنی کا منظر دیدنی تھا جبکہ اس دوران کم سن بچوں کے والدین اور عزیز واقارب انہیں سبیلوں سے پانی اور دودھ پلاتے رہے شہر میں زنجیر زنی کے دوران سینکڑوں ماتمی عزا داران کو محکمہ صحت کی موبائل ایمبولینسوں میں قائم ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے عملے نے طبی امداد فراہم کی۔