ریلوے ٹریک کے اطراف گندگی کے ڈھیر ، حادثات کا خدشہ

ریلوے ٹریک کے اطراف گندگی کے ڈھیر ، حادثات کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریلوے حکام نے ٹریک کے اطراف گندگی کے ڈھیر ٹرین آپریشن اور ملحقہ آبادیوں کے ۔۔۔

مکینوں کے لئے رسک قرار دے دیئے ، ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کی جانب سے انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا کہ شہر سرگودھا میں صدیق آباد سے لے کر ملت آباد اور طارق آباد تک مختلف مقامات پر گندے کے ڈھیروں کے ساتھ ساتھ ان مقامات پر غیر قانونی مویشی باڑے رسک بنے ہوئے ہیں،بلدیاتی اداروں اور لوگوں نے غیر قانونی طور پر ڈمپنگ پوائنٹس بنا رکھے ہیں ، جنہیں گزشتہ ایک سال سے صفائی کرنے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے سے منع کیا جا رہا ہے مگر بلدیاتی اداروں کی انتظامیہ اور سیاسی قیادت کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔، صورتحال حادثات کا موجب بن سکتی ہے لہذا انتظامیہ عملی اقدامات یقینی بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں