جلال شاہ بلڈنگ بھیرہ سے جلوسِ پنگھوڑا برآمد ہوگا

 جلال شاہ بلڈنگ بھیرہ سے  جلوسِ پنگھوڑا برآمد ہوگا

بھیرہ(نامہ نگار)آج 10 محرم الحرام کو جلال شاہ بلڈنگ بھیرہ سے شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سید غلام رضا شاہ بخاری کی ۔۔

زیر نگرانی سابق میونسپل کونسلر سید نذر ثقلین مجتبیٰ کی قیادت میں جلوسِ پنگھوڑا برآمد ہوگا۔ اسی طرح سید لخت حسن شاہ کی قیادت میں دربار سفر سلطان سے تعزیہ علم اور ذوالجناح کا جلوس، دربار فاضل امام شیرازی، دربار راجے شاہ اور جلال شاہ بلڈنگ سے ذوالجناح، علم اور تعزیے کے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے چوک دروازہ چکوالا پہنچیں گے ، جہاں عزادار زنجیر زنی کریں گے ۔یہ تمام جلوس کربلا گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول بھیرہ جا کر اختتام پذیر ہوں گے مرحوم سید شریف حسین زیدی کی رہائش گاہ سے علم و ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوگا، جو چوک گھاس منڈی سے تعزیہ لے کر چوک مرکزی امام بارگاہ پہنچے گا، جہاں پیر سید ثقلین حیدر کاظمی کی زیر انتظام مجلس شامِ غریباں منعقد کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں