محکمہ زراعت سر گو دھا میں 300سے زائد پوسٹیں خالی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ زراعت کو مسلسل نظر انداز کرنے سے محکمہ کی ۔۔
کارکردگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے ذرائع کے مطابق عرصہ سے بھرتی نہ ہونے سے ملازمین کی شدید کمی ہو گی ہے اس وقت سرگودھا ڈویژن محکمہ زراعت میں گریڈ ایک سے لیکر گریڈ سترہ تک کی تین سو سے زائد پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے محکمہ زراعت ضلع سرگودھا 398میں سے 162 پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس میں آئندہ جند ماہ کے دوران مزید 25 کے قریب خالی سیٹوں کا اضافہ ہو جائے گاملازمین کی روز بروز بڑھتی ہوئی کمی نے محکمہ کی کارکردگی کو مفلوج کرنا شروع کردیا ہے ۔