مولانا فضل الرحمٰن سے راؤ عبدالقیوم کی ملاقات

مولانا فضل الرحمٰن سے  راؤ عبدالقیوم کی ملاقات

بھیرہ(نامہ نگار)جمعیت علما اسلام پنجاب کے نائب امیر راؤ عبدالقیوم نے گزشتہ روز قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی ملکی صورتحال۔۔

، دیگر سیاسی امور اور جماعتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا راؤ عبدالقیوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ اور جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ جمعیت کا مقصد اقتدار نہیں، بلکہ غریب عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے ، اور وہ اپنے قائد مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اسی مشن پر عمل پیرا ہے انہوں نے مفتی عبدالقیوم کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن سے تعزیت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں