پنکھے چور گرفتار،مال مسروقہ پستول برآمد ،مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ موسیٰ خیل پولیس نے پنکھے چور گرفتار کر کے مال مسروقہ، پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر چوروں اور ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ موسیٰ خیل نے پنکھے و سامان الیکڑک چوری کے میں ملوث چور مطیع اللہ کو گرفتار کرکے 1 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کے پنکھے و سامان الیکڑک برآمد کیا جبکہ ایک عدد پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کرسکا۔ اس کا الگ سے مقدمہ درج کر لیا۔