موروثی سیاست نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ،شہری

موروثی سیاست نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ،شہری

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا ) پاکستا ن کی موجودہ سیاسی اور معاشی بدحالی پر شہریوں نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ۔۔۔

سیاست میں شخصیت پرستی پاکستان کی تباہی کا موجب ہے اور موروثی سیاست نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ایک خاندان جاتا ہے اس خاندان کی اولاد آگے آجاتی ہے پارٹیوں میں بھی بادشاہت قائم ہے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے اب قوم کو شخصیت پرستی سے نجات حاصل کرنا ہو گی قاسم اقبال نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں شخصیت پرستی کا خاتمہ کئے بغیر مستحکم پاکستان کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر اداروں کے سربراہوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور یہی انتخاب پاکستان کی خرابی کا موجب بنتا ہے نزاکت علی ،گاعلی فرحان نے کہا کہ جب کسی شخص کو پسند نا پسند کی بنیاد پر اداروں کا سربراہ بنایا جاتا ہے تو پھر وہ سربراہ لانے والے کے مفادات کا تحفظ کریگا آئین کے مطابق جس کا بھی میرٹ بنتا ہے اسے آگے لانے سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں