یوم عاشورہ انتہائی پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہونا خوش آئند :شازیہ بانو

 یوم عاشورہ انتہائی پر امن طریقے سے  اختتام پذیر ہونا خوش آئند :شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کہا ہے کہ۔۔۔

سرگودھا سمت پنجاب بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے محرم الحرام کے مہینے میں بہترین انتظامات کر کے لوگوں کے دل جیت لیں، جہاں حکومت نے محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے ملک میں امن کے قیام کو یقینی بنایا، وہاں افواج پاکستان ملک کے سلامتی کے اداروں اور پولیس کے ذمہ داران کا کردار قابل تحسین ہے۔اسی طرح پورے ملک میں یوم عاشورہ انتہائی پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہونا خوش آئند ہے ،مسلم لیگ ن اور ملکی سکیورٹی کے اداروں نے اپنا حق ادا کر دیا، الحمداﷲ محرم الحرام کے دوران کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا جو کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں