ٹریفک پولیس میانوالی کا کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک پولیس میانوالی کا کم عمر ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈاؤن ڈی ٹی او میانوالی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ۔۔۔
کم عمر ڈرائیوران کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی۔والدین کو چاہیے کہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دیکر انکی اور دوسروں کی زندگی خطرہ میں نہ ڈالیں۔ذمہ داری نبھائیں۔ٹریفک پولیس میانوالی افسران کے حکم کے پیش نظر روزمرہ کاروائی عمل میں لا رہی ہے جس میں کم عمر ڈرائیوران کے والد،سربراہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات ہیں۔کسی پریشانی سے بچنے کے لیئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔