محرم سکیورٹی پلان پر سو فیصد عملدرآمد کیا گیا،ڈی پی او خوشاب

محرم سکیورٹی پلان پر سو فیصد عملدرآمد کیا گیا،ڈی پی او خوشاب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے محرم الحرام نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی شر انگیزی کے تدارک کیلئے۔۔۔

 مثالی کردار اد ا کرنیوالے خوشاب پولیس کے افسران و ملازمین نے ثابت کر دیا کہ فرائض کی بجا آوری میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے اور سیکورٹی پلان پر سو فیصد عمل در آمد کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ، ٹریفک پولیس، پنجاب کانسٹیبلری، پولیس ٹریننگ کالجز اور سکول سے آنے والے جوان، سپیشل برانچ، پاک فوج، رینجرز و دیگر ایجنسیز کے افسران و ملازمین، پولیس لائنز و دفاتر عملہ، وولنٹیرز اور تمام دیگر محکموں کے افسران ومحکمہ ہیلتھ کے ملازمین،ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی افسران ،ملازمین لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں