صحت کی دستک اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے :عاصم میکن
شاہ پور (نمائندہ دنیا،نامہ نگار ) عوام کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروگرام صحت کی دستک آپکی دہلیز پر اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔۔۔
جس کے تحت عوام کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار عاصم شیر میکن نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال شاہ پور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سٹی صدر راجہ فرخ قیوم رانا کریم داد جھمٹ رانا قادر شریف دھول سید امیر علی شاہ مہر نذر محمد سابق کونسلر محمد نواز کھنڈ چوھدری بدر حیات چڈھرڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان اصغر ایم ڈاکٹر نوید ایوب شاہ ڈاکٹر ندیم الرسول رانا مرتضی مقبول ودیگر موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ کلینک وہیکلز کی بدولت اب عوام کو دور دراز کے علاقوں تک طبی سہولیات باآسانی فراہم کی جاسکیں گی اس سلسلے میں محکمہ ہیلتھ کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اس ہیلتھ یونٹ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور ڈسپنسر پر مشتمل ٹیم موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرے گی ۔