کمشنر اور آر پی او کا ضلع خوشاب کا دورہ ڈی سی اور ڈی پی او کی تفصیلی بریفنگ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر کمشنر سرگود ھا جہانزیب اعوان اور آر پی او شہزاد آصف خان نے ضلع خوشاب کا دورہ کیا۔۔۔
اور محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر اور آر پی او نے ڈی سی خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے ہمراہ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹس، جامع مسجد، چھتری چوک، غریب کالونی، کالج چوک، جنوبی بازار اور بائی پاس روڈ سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی خوشاب اور ڈی پی او نے محرم الحرام کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔