پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کا طوفان برپا

 پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کا طوفان برپا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پٹرول و بجلی کے ساتھ ساتھ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد اضافہ کر دیا گیا،کئی منافع خور اور ذخیرہ اندوزراتوں رات کروڑوں روپے کے مالک بن گئے۔۔۔

 جبکہ اشیاء کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ حکومتی رٹ سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق جنرل اسٹور کی درجنوں آئٹمز سمیت دیگر نوعیت کی لگ بھگ سینکڑوں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ، ان میں بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ حالہ بجٹ کی آمد سے چند روز قبل اور ایک ہفتہ بعد کیا گیا تھا، جبکہ پیٹرول و بجلی اور خام مالی کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر متذکرہ اشیاء کے ریٹس مزید بڑھا دیئے گئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس حوالے سے سرگودھا میں چیک اینڈ بیلنس پہلے ہی مکمل طور پر مفلوج ہے ، جس کابھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے یہاں تک کہ کھانے پینے اور روزمرہ کے عام استعمال کی بعض اشیاء بھی ان میں شامل ہیں، جن کی من مرضی کی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں،اور منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کی خوب چاندی ہوئی ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ تجربہ کاروں کی موجودہ حکومت نے تو زندہ درگور کر کے رکھ دیا ہے ،غریب کی تو ویسے ہی کمر ٹوٹ گئی ہے اور متوسط طبقہ بھی شدید متاثر نظر آ رہا ہے ، جبکہ انتظامیہ کو کم از کم ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر ہی قابو میں کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں