سیشن کورٹ بھیرہ کے باہر ناجائز اسلحے کی نمائش ،3ملزم گرفتار
بھیرہ(نامہ نگار )سی سی ڈی سرکل بھیرہ نے سیشن کورٹ بھیرہ کے باہر ناجائز اسلحے کی نمائش کرنے والے 3 افراد فیصل خان، قمر سلطان اور محمد افضل کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے 12 بور رپیٹر رائفل، 44 بور رائفل، جی تھری رائفل، 17 میگزین، 30 کارتوس اور 167 گولیاں برآمد کی گئیں ،مزید کارروائی کرتے ہوئے تین سال سے مطلوب اشتہاری نعمان اعجاز کو بھی گرفتار کر لیا،لاری اڈہ بھیرہ سے چک مبارک کے رہائشی محمد وسیم کوناجائز اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیاہے ملزمان کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔