مڈھ رانجھا میں سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا میں سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں ،شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ۔
گذشتہ روزمڈھ رانجھا میں ادرک 800روپے ، ٹماٹر140روپے ،سبزمرچ 200، مٹر600، کدو300، اروی 200، آلو120،لوبیا300روپے میں فروخت ہوا جو تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخناموں کے برعکس مہنگے داموں فر وخت ہوئیں۔جبکہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے خریداری مہنگے داموں ہورہی ہے ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیوں کی فروخت کرنا ممکن نہیں ہے ۔شہریوں نے اعلی احکام سے فوری طور پراصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔