کمشنر سوشل سکیورٹی کا سیال ڈسپنسری کا دورہ،غیرحاضر ڈاکٹر معطل

 کمشنر سوشل سکیورٹی کا سیال ڈسپنسری کا دورہ،غیرحاضر ڈاکٹر معطل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے سرگودھا ریجن کا روزہ دورہ کیا اور اس دوران سوشل سکیورٹی ہسپتال سرگودہا ،سیال موڑ ڈسپنسری اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معا ئنہ کیا اور طبی سہولیات، آلات کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ طبی آلات کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے ڈینٹل یونٹ میں آلات کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور فوری رپورٹ طلب کی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتالکے فزیو تھراپی سیکشن میں رش کا نوٹس لیتے ہوئے سہولیات میں بہتری اور عملے کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیال موڑ ڈسپنسری کے معائنے کے دوران ڈاکٹر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹر کو فوری معطل کرتے ہوئے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی۔کمشنر محمد علی نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکیورٹی سرگودھا کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مختلف برانچوں اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں