عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا گیا :عبدالرحمن ،محمد شفیق
بھلوال(نمائندہ دنیا ) جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرحمن ،مہر محمد شفیق نے کہا کہ اس وقت عوام کے لیے ۔۔
دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے ہر ماہ پٹرول گیس بجلی کے نرخ بڑھا کر ایک ماہ میں 288 ارب روپے کا ڈاکہ عوام کی جیبوں پر ڈالا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے حکمرانوں نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے جبکہ ٹریفک کی مد میں پنجاب میں جو صورتحال پیدا کر دی گئی ہے اور غریب کے لیے روٹی کمانا مشکل ترین بنا دیا گیا ہے 2ہزار لروپے موٹر سائیکل اور رکشوں کے جرمانے ناقابل برداشت ہیں جماعت اسلامی ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اگر انتخابات میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیا جائے تو ان کا یہ ووٹ انشا اﷲ ضائع نہیں ہوگا ۔