بلاول نے ثابت کر دیا وہ بھٹو کے نظریات کے امین اور حقیقی جانشین ہیں ، ملک شہادت اعوان

بلاول نے ثابت کر دیا وہ بھٹو کے  نظریات کے امین اور حقیقی جانشین  ہیں ، ملک شہادت اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ سفارتی میدان میں بلاول بھٹو زرداری جراتمندانہ کردار پر پوری پاکستانی قوم کوناز ہے انہوں نے بین لاقوامی سطح پر اپنے جراتمندانہ کرادار ادا کر کے ثابت کر دیا۔۔۔

کہ شہید ذو الفقار علی بھٹو کے نظریات کے امین اور حقیقی جانشین ہیں ، انہیں نشان امتیاز دے کر سرکاری سطح پر ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ، میڈیا سے بات چیت کے دوران سنیٹر ملک شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عظیم بیٹے کو ملنے والا یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم بالخصوص پیپلز پارٹی کیلئے سرمایہ افتخار ہے ۔ بلاشبہ وہ جمہوریت کے علمبردار اور نوجوان قیادت کی روشن علامت ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں