اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کی زیر نگرانی 26کنال سرکاری اراضی واگزار
اراضی تحصیل کنٹرول لینڈ میں شامل ،نیلامی کیلئے جلد ہی پیش کرنے کا فیصلہ
میانی نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کی زیر نگرانی 26کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ، میانی کے نواحی علاقے موضع جیونوال میں آپریشن میں تحصیلدار، پیرا فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا،،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے مطابق واگزار شدہ اراضی کو ٹی سی ایل (تحصیل کنٹرول لینڈ) میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کو جلد میرٹ پر نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری زمینوں پر کسی بھی قسم کے غیر قانونی قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔