گورنمنٹ گرلز کالج شاہ پور صدر کی دیوار صرف پانچ دن میں تعمیر
کمشنر کا حکم ، کئی ماہ سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی چالو کر دیا گیا ،شہری خوش
شاہ پور صدر(نامہ نگار ) کمشنر سرگودہا کے حکم پر گورنمنٹ گرلز کالج شاہ پور صدر کی دیوار صرف پانچ دن میں تعمیر کر دی گئی جبکہ کئی ماہ سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی چالو کر دیا گیا ، شاہ پور کے تعلیمی و ادبی حلقوں نے گرلز کالج کی گری ہوئی دیوار، طالبات کی بے پردگی کا نوٹس لیتے ہوئے دیوار تعمیرکروانے اور کئی ماہ سے بند واٹر فلٹریشن پلانٹ چالو کروانے پر کمشنر سرگودہا ملک جہانزیب اعوان کا شکریہ ادا کیا ہے ، کمشنر سرگودہا کے چند روز قبل شاہ پورصدر کے دورے کے موقع پر کالج کی گری ہوئی دیوار اور کالج میں قائم واٹرفلٹریشن پلانٹ کی خرابی کا معاملہ کمشنر سرگودہا کے سامنے اٹھایا گیا تھا جس پر کمشنر سرگودہا ملک جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ گرلز کالج شاہپور صدر کا دورہ کرتے ہوئے ، ڈائریکٹر ڈویلیپمنٹ بلال حسن ، ایس ڈی او بلڈنگ سرگودہا کوفوری طور پر دیوار کی تعمیر کرنے اور واٹرفلٹریشن پلانٹ چالو کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے دونوں منصوبے مکمل ہو گئے ۔ یاد رہے کہ گورنمنٹ گرلز کالج شاہ پور صدر کی چار دیواری عقبی سمت سے 7 ماہ پہلے گر گئی تھی ، محکمہ تعلیم نے روایتی تساہل سے کام لیتے ہوئے دیوار کی تعمیر نہیں کرائی ، اسی طرح کالج کا واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی کئی ماہ سے بند تھا ۔ زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے طالبات کو پینے کے میٹھے کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جو کمشنر سرگودھا ملک جہانزیب اعوان کے نوٹس لینے سے دونوں مسئلے حل کا فوری ہو گیا جس پر شہریوں نے کمشنر سرگودھا کا شکریہ ادا کیا