گندم کی کاشت کے ہدف کا حصول یقینی بنایا جائے ، فروہ عامر
کسانوں میں گندم کی کاشت کے حوالے سے کمپین اور آگاہی پروگرام کیے جائیں زراعت پرسبسڈیز ،کسان کارڈ پروگرام ، گندم کاشت مہم اورویٹ بارے اجلاس
خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے دی گئی زراعت میں جاری سبسڈیز ،کسان کارڈ پروگرام ،زیادہ گندم کاشت کمپین اورویٹ کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان نے چاروں تحصیلوں خوشاب،نوشہرہ، قائدآباد، قائدآباد میں زیادہ گندم کاشت،گنا کاشت، سموگ آگاہی مہم ،ٹریکٹر سکیم، سبسڈیزویگر زراعت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم کی مد میں جو سبسڈیز و دیگر ریلیف فراہم کیا ہے ،کسانوں کو گندم کی کاشت اور زراعت میں بہت زیادہ سپورٹ حاصل ہوئی ہے ضلع خوشاب میں گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت بلکہ سو فیصد یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ کسانوں میں گندم کی کاشت کے حوالے سے کمپین اور آگاہی پروگرام کیے جائیں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی سطح پرزیادہ گندم اگاؤمقابلہ کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔