کرشنگ سیزن کا آغاز ہو گیا،کسانوں کا مفاد اولین ترجیح ہے : سید علی جعفر نقوی

 کرشنگ سیزن کا آغاز ہو گیا،کسانوں کا  مفاد اولین ترجیح ہے : سید علی جعفر نقوی

بھیرہ (نامہ نگار)سید علی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ کسانوں کا مفاد اولین ترجیح ہے کیونکہ کاشتکاروں کے تعاون کے بغیر معیاری اور وافر چینی کی پیداوار ممکن نہیں۔۔۔

 وہ بھیرہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملز نے کرشنگ سیزن 2025-26 کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ، افتتاحی تقریب میں تحصیل بھیرہ کے سابق ناظمین ندیم اکرم خان، سید ظلِ حسنین شاہ، ممتاز زمیندار حاجی محمد انور چھانٹ سمیت دیگر عمائدینِ علاقہ نے شرکت کی۔شرکا نے نون گروپ کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے سیزن میں بھی ملز انتظامیہ کا تعاون اسی تسلسل سے جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں