قادیانیوں کو اقلیتی قوانین کا پابند بنایا جائے ،علماء کرام
تحفظ ختم نبوت اور عظمت صحابہ ؓ آرڈیننس پر عمل درآمد یقینی بنا یاجائے ،تقریریں سالانہ تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس ،ملک ،شہداء وطن کیلئے دعا ئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پاکستان کے ناظم اعلی سید ضیاء اﷲ شاہ بخاری،پنجاب کے نائب امیر علامہ عطاء اﷲ بندیالوی، اسلامک سکالر مفتی ڈاکٹر خلیق الرحمن ، مولانا احمد شعیب خان،قاری احمد علی ندیم،مولانا عبدالتواب اور دیگر نے جامع مسجد سیدنا معاویہ میں 12ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیت پاکستان میں اقلیتی قوانین کو سبوتاژ کر کے من مرضی سے اپنی حیثیت چاہتے ہیں جو خلاف قانون اور خلاف آئین ہے اس لئے تحفظ ختم نبوت اور عظمت صحابہ آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا کر قادیانیوں کو اقلیتی قوانین کا پابند بنایا جائے تاکہ ملک کو امن و سلامتی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔علماء نے کہا کہ قادیانیوں کی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک کی سلامتی استحکام باہمی اتحاد اور مظلوم مسلما نوں اور شہداء وطن کے لئے دعا کی گئی۔