محکمہ صحت کے مسماردفاتر کی تعمیر کیلئے حکومت سے رجوع کا فیصلہ
نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کے دوران دفاتر مسمار کئے گئے تھے ڈاکٹر زکالونی سے ملحقہ خالی پلاٹ پرمحکمہ صحت کا دفتر بنانے کی تجویززیر غور
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کے دوران محکمہ صحت کے افسران کے گرائے جانے والے دفاتر کی تعمیر کے لیے حکومت پنجاب سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ذرائع کے مطابق ان دفاتروں کے ختم ہونے کی وجہ سے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈی ایچ اوز اور دیگر افسران مختلف سرکاری دفاتروں کے کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ریکارڈ ضائع ہونے کا بھی اندیشہ ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر زکالونی سے ملحقہ خالی پلاٹ پرمحکمہ صحت کا دفتر بنانے کی تجویززیر غور ہے ۔