دھند اور سردی کی شدت، حد نظر 30سے 70میٹر تک محدود

دھند اور سردی کی شدت، حد نظر  30سے 70میٹر تک محدود

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں جمعرات کی صبح اور شام کے بعد بھی دھند کی چادر چھائی رہی، اور دن بھر مطلع ابر آلود رہا۔

دھند کے باعث ٹرینیں اور گاڑیاں تاخیر سے اپنی منزلوں پر پہنچیں اور حد نظر صرف 30 سے 70 میٹر تک محدود رہی۔موسمی شدت کے اثرات سے نہ صرف فصلیں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ لکڑی اور کوئلے کی طلب میں بھی اضافہ ہوا۔ بازاروں میں رش کم رہا اور شہری زیادہ تر آگ جلانے میں مصروف نظر آئے ۔ اس دوران موسمی سوغاتوں کی فروخت میں اضافہ بھی دیکھا گیا، جس سے مقامی دکانداروں کو کچھ ریلیف ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں