میونسپل کارپوریشن میں افسروں کی کمی چیف افسر سمیت بڑی سیٹیں خالی سرکاری امور متاثر

میونسپل کارپوریشن میں افسروں کی کمی چیف افسر سمیت بڑی سیٹیں خالی سرکاری امور متاثر

میونسپل آفیسر سروسز، پلاننگ، انفراسٹرکچر اور متعدد سب انجینئرز اور اکاؤنٹنٹ کے عہدے خالی ہیں ،محکمہ لوکل گورنمنٹ حکام کو افسران کی تعیناتی کے لیے تحریری استدعا بھیجی جا چکی ہے :بلدیہ ذرائع

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں افسران کی کمی کے باعث ادارے کی کارکردگی متاثر ہو گئی ہے ۔ موجودہ صورتحال میں چیف آفیسر، میونسپل آفیسر سروسز، پلاننگ، انفراسٹرکچر اور متعدد سب انجینئرز اور اکاؤنٹنٹ کی سیٹیں خالی ہیں۔چیف آفیسر کا اضافی چارج اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کے پاس ہے جبکہ میونسپل آفیسر سروسز اور انفراسٹرکچر کا اضافی چارج میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر بھیرہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ کے پاس ہے ۔ مستقل افسران نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں۔بلدیہ ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ حکام کو افسران کی تعیناتی کے لیے تحریری استدعا بھیجی جا چکی ہے تاکہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں