ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کی بہتری کیلئے اہم اجلاس
ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کی بہتری کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، مریضوں کو معیاری علاج کی ہدایت
خوشاب (نمائندہ دنیا) ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صائمہ اکرام، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد خان، سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور میڈیکل افسران نے شرکت کی۔ ہسپتال کی ہیلتھ سروسز، علاج کے معیار اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عوام کو بلا امتیاز، بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔