حد بندیوں میں مداخلت ،ممبران اسمبلی کا افسروں پر دبائو
حد بندیوں میں مداخلت ،ممبران اسمبلی کا افسروں پر دبائوٹاؤن کارپوریشن میں ایسے دیہی علاقے شامل کرنے کی کوشش جو کافی دور ہیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومتی ممبران اسمبلی نے اپنے چہیتوں کو چیئرمین بنانے کے لیے بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں میں من مرضی تبدیلی کروانے کے لیے افسران پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔ٹاؤن کارپوریشن کی حدود میں ایسے دیہی علاقے شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کافی دور ہیں، جبکہ میونسپل کمیٹی بنانے کے لیے بعض علاقوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے جو حقیقتاً میونسپل کمیٹی بننے کے قابل نہیں ہیں۔ دوسری جانب وہ یونین کونسلیں جو بننے کے اہل ہیں، ان کو اس وجہ سے روک دیا جا رہا ہے کیونکہ ان علاقوں میں مخالفین کی اکثریت ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سیاسی دباؤ کی وجہ سے حد بندیوں کا معاملہ گھمبیر اور پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے ، اور شہری و حلقہ انتخابی نمائندگی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔