ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان چھین لیا گیا

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان چھین لیا گیا

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان چھین لیا گیا زین علی ڈلیوری بوائے کے بیگ سے ساڑھے چار لاکھ کا سامان غائب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس نے شہر میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کی تصدیق کی ہے ، جن میں شہریوں اور تاجروں کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچا۔ملت آباد میں محمد طاہر کی دوکان میں داخل ہونے والے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 80ہزار روپے چھین لیے ۔ ریل بازار میں زین علی نامی ڈلیوری بوائے کا بیگ جس میں ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان تھا، نامعلوم چور لے گئے ۔7شمالی کے محمد عثمان کی ٹیلرشاپ سے تین لاکھ روپے مالیت کی آٹومیٹک مشین اور دیگر اشیاء، بلاک نمبر 5سے محمد انصر کا رکشہ، شریف کالونی سے غلام عباس کی موٹرسائیکل، فیکٹری ایریا سے میثم علی، بلاک نمبر 19 سے فیضان حسیب، کوٹمومن سے تصور اقبال کی موٹرسائیکلیں، 43 شمالی کے شعیب حسنین کے گھر سے بھاری مالیت کا سولر سسٹم، معظم آباد کے اظہر اقبال کے ڈیرہ سے ساڑھے 8 لاکھ روپے مالیت کے مویشی اور کوٹمومن کے محمد ارشد کے فارم سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے مرغے چوری کر لیے گئے ۔اس کے علاوہ لنڈا بازار بھلوال میں محمد نعیم اور فیکٹری ایریا میں خواجہ علی رؤف کو نامعلوم جیب تراشوں نے قیمتی موبائلز سے محروم کر دیا۔ پولیس نے تمام وارداتوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں